Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میوزک فیسٹیول میں ڈیڑھ لاکھ افراد کی شرکت

سعودی عرب کے دارالحکومت میں ہونے والے ریاض سیزن کے تحت مختلف فیسٹیول جاری ہیں۔ ایم ڈی ایل بیسٹ میں آرٹ، کلچر اور میوزک بھی فیسٹیول کا حصہ ہے۔
سعودی گزٹ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے ایم ڈی ایل بیسٹ کے زیرعنوان میو زک فیسٹیول میں ڈیڑھ لاکھ افراد نے شرکت کی ہے۔

ایک ساتھ  فن کا مظاہرے کو نوجوان حاضرین نے خوب سراہا۔ فوٹو۔سعودی گزٹ

بگ بیسٹ کے اسٹیج پر سعودی ڈی جے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس کے بعد بین الاقوامی سپر اسٹار جے بیلون،کیملفٹ، ڈینی ٹیناگیلیا، سٹیواوکی اور ڈیوڈ گوئٹا نے اسٹیج پر اپنی اپنی صلاحیتیں پیش کیں۔
ان فنکاروں نے ابتدائی طور پر انفرادی کارکردگی دکھائی اور حاضرین سے داد وصول کی۔ اس کے بعد ایک ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے نوجوان حاضرین نے خوب سراہا۔

یہ سب میرے لیے ایک خاص اور عمدہ تجربہ ہے۔فوٹو۔سعودی گزٹ

ڈاون بیسٹ مرحلے میں حاضرین نے لیڈی لاو ، ہاتون ، ڈوکان، یوسف اور دیگر اداکاروں کی پرفارمنس سے لطف اٹھایا۔
ایم ڈی ایل بیسٹ میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی فنکار ڈیوڈ گوئٹا نے پرفارمنس کے بعد بتایا کہ سعودی عرب میں یہ سب میرے لیے ایک خاص اور عمدہ تجربہ ہے، ہم نے تاریخ رقم کی ہے۔

نوجوان ہماری پرفارمنس پر ہمارا ساتھ دے رہے تھے۔فوٹو۔سعودی گزٹ

ہم سب یہاں کے نوجوانوں کی آنکھوں میں خوشی اور جوش کی چمک دیکھ رہے ہیں اور یہ نوجوان ہماری پرفارمنس پر ہمارا ساتھ دے رہے تھے۔ گوئٹا نے کہا کہ میں نے پہلی بار سٹیج پر سٹیو اوکی کے ساتھ مل کر پرفارم کیا ہے۔
 

شیئر: