Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب 2026 کے موسم بہار میں ورلڈ اکنامک فورم کی میزبانی کرے گا

ایک مرتبہ پھر سعودی عرب میں عالمی برادی کے خیرمقدم کے منتظر ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب ریاض میں 2026 کے موسم بہار میں اعلی سطح کے ورلڈ اکنامک فورم کی میزبانی کرے گا۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اعلان سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل الابراہیم  اور ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورج برینڈے نے ڈیووس یں اجلاس کے آخری دن کیا ہے۔
ریاض میں ہونے والا ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس عالمی رہنماوں، ماہرین، پالیسی سازوں اور مختلف شعبں سے تعلق رکھنے والے فیصلہ سازوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا  جس میں سرکاری اور نجی شعبے، تعلیمی، بین الاقوامی تنظیموں اور سول سوسائٹی دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمنٹے کےلیے جمع ہو سکیں۔
سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل الابراہیم  کا کہنا ہے’ سعودی عرب میں ورلڈ اکنامک فورم کے باقاعدہ اجلاس کی میزبانی کرنا سعودی عرب کے مکالمے، تعاون اور جدت طرازی کے عالمی پلیٹ فورم بننے کا ثبوت ہے۔‘
ان کا کہنا تھا’ ہم 2026 کے موسم بہار میں ایک مرتبہ پھر سعودی عرب میں عالمی برادی کے خیرمقدم کے منتظر ہیں۔‘
ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورج برینڈے نے کہا’ ورلڈ اکنامک فورم 2026 کا نعقاد ہوگا۔ ورلڈ اکنامک فورم کے 55 ویں اجلاس کا اختتام ہمیں آنے والے برسوں کے لیے ایک مضبوط راستے پر لے جاتا ہے۔‘
قبل ازیں سعودی وزیر اقتصاد نے اس سے قبل ایک اجلاس میں کہا’ نئی امریکی سیاست عالمی معیشت کو ایک نیا ڈھانچہ فراہم کرے گی۔ عالمی ترقی کے لیے ایک جری و بے باک قیادت کی ضرورت ہوتی ہے جو طویل المدتی منصوبہ بندی پرتوجہ رکھے۔‘
انہوں نے مملکت کے وژن 2030 کے حوالے سے  جری و دانا قیادت کی مثال دی جس نے معیشت کے حوالے سے  تیل پر انحصار کرنے کے بجائے متنوع ذرائع اختیار کرنے کو ترجیح دی۔

 

شیئر: