Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان ورلڈ اکنامک فورم میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے

سعودی وفد وژن 2030 کے تحت تبدیلی کے سفر کے تجربات شیئر کرے گا (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم 2025 میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے جو 20 سے 24 جنوری تک جاری رہے گا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد میں وزیر تجارت ماجد القصبی، وزیر سیاحت احمد الخطیب، وزیر مملکت برائے امور خارجہ، کابینہ کے وزیر اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر، وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف اور وزیرمعیشت و منصوبہ بندی فیصل ابراہیم شامل ہیں۔
سعودی وفد اجلاس کے دوران حکومت، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے رہنماوں کے ساتھ مل کر اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے، ایک خوشحال مستقبل کی تشکیل، جدت طرازی، انسانی صلاحیتوں اور پائیدار تبدیلیوں کو آگے بڑھانے کے ساتھ بین الاقوامی مکالمے کو فروغ دینے کے مواقع بھی تلاش کرے گا۔
سعودی وفد وژن 2030 کے تحت اپنی تبدیلی کے سفر اور وسیع تر اصلاحاتی ایجنڈے کے تجربات اور بصیرت کو بھی شیئر کرے گا۔
 ورلڈ اکنامک فورم کے 55 ویں اجلاس میں 100 سے زیادہ حکومتوں، بڑی بین الاقوامی تنطیموں اور نجی شعبے کے ایک ہزار سے زیادہ بڑے  پلیئرز کے علاوہ  یوتھ قینج میکرز اور سول سوسائٹی اور اکیڈمک نمائندوں کو جمع کرتا ہے۔

 

شیئر: