سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر 95 سالہ شہری کی وڈیو وائرل ہے جس میں وہ اس عمر میں صحت مند رہنے کے راز بتا رہے ہیں۔
المرصد ویب کے مطابق وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک 95 سالہ شخص صحت مند زندگی کے حوالے سے بتا رہے ہیں کہ وہ اس عمر میں کسی دائمی مرض میں مبتلا نہیں اور بہترین زندگی گزار رہا ہیں۔
سعودی شہری کا کہنا تھا بڑھاپے کے باوجود وہ اپنے تمام خود کرتے ہیں۔ کسی بیماری میں مبتلا نہیں اور نہ ہسپتال جانے کی ضرورت پیش آئی۔ بہت ہی سادہ غذا کھاتا ہوں۔
معمر شہری نے اپنی صحت مند اورخوشگوار زندگی کے حوالے سے بتایا وہ دن میں ایک بار دوپہر کے وقت کھانا کھاتے ہیں۔ روزانہ 8 کلو میٹر پیدل چلتے ہیں اور اپنے کام خود کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا وہ مسجد میں نماز باقاعدگی سے ادا کرنے گھر سے مسجد پیدل جاتے ہیں۔ نماز کی ادائیگی کے لیے کرسی کی ضرورت پیش نہیں آتی۔
بزرگ شہری کے 60 سالہ بیٹے کا کہنا تھا اپنی پوری زندگی والد کو اسی معمول پرعمل کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ وہ رات کو جلدی سو جاتے ہیں اور فجر کی نماز کے لیے اٹھتے ہیں اس کے بعد نہیں سوتے اور پورا دن اپنے کاموں میں مشغول رہتے ہیں۔
بیٹے نے بتایا والد صاحب دوپہر کے کھانے میں عام طور پر مچھلی یا چکن کے ساتھ چاول کھاتے ہیں۔