Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی صدر سے بیروت میں جی سی سی کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

لبنان کے لیے جی سی سی کی بھرپور سپورٹ کا اعادہ کیا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے جمعے کو بیروت کے صدارتی محل میں لبنان کے نئے صدر جوزف عون سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جی سی سی جنرل سکریٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ’جاسم البدیوی نے لبنانی عوام ی ترقی اور ان کی خواہشات کو پورا کرنے کی کوششوں میں نئے لبنانی صدر کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔‘
انہوں نے لبنان کے لیے جی سی سی کی بھرپور سپورٹ کا اعادہ کیا جس میں لبنان کی سلامتی اور استحکام کو تقویت دینے، لبنانی عوام کی پائیدار ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار کے عزم پر زور دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان 15 سال بعد لبنان کے دورے پر پہنچے تھے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے لبنان کے صدر جوزف عون کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان کی طرف سے ان کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
ملاقات کے بعد شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا ’ہم نے خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پر گفتگو کی اور میں ان کو (صدر عون) سعودی عرب کی جانب سے لبنان اور اس کے عوام کی ہر شعبے میں تعاون کی پیش کش کی۔‘

 

شیئر: