مصری ماہر امراض قلب دوسروں کا علاج کرتے کرتے خود مرض قلب کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
جواں سال ڈاکٹر کو شدید دل کا دورہ پڑنے پر فوری طبی امداد دی گئی مگر موت کو محض بہانہ درکار ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مصر میں دلہن رخصتی کے وقت دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیNode ID: 880499
العربیہ کے مطابق قاھرہ کے ناصر امرض قلب ہسپتال سے منسلک ڈاکٹر احمد ماہر جو شیڈول کے مطابق ایک مریض کے دل کی سرجری کرکے فارغ ہی ہوئے تھے کہ اچانک انہیں چکر آیا اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھانے لگا۔
آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹر احمد منہ دھونے کے لیے واش بیسن کی جانب بڑھے ہی تھے کہ بے ہوش ہوکر گر گئے جس پر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ڈاکٹروں نے تمام طریقوں پرعمل کیا مگر کوئی بھی کارگرثابت نہ ہوئے کیونکہ ان کا وقت ہی پورا ہو چکا تھا۔
مصر میں جواں سال ڈاکٹر کی موت پر لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر کے ساتھیوں کا کہنا تھا وہ اپنی شادی کی تیاریاں بھی کررہے تھے کچھ عرصہ قبل ہی انک ی اکلوتی بہن کا انتقال بھی دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔