Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارہ حادثے پر سعودی قیادت کی جانب سے امریکی صدر سے اظہارِ تعزیت

سعودی ولی عہد نے طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو طیارہ حادثے کے حوالے سے تعزیتی ٹیلی گرام ارسال کیا ہے جس میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے امریکی صدر کو ارسال کیے گئے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں واشنگٹن میں ہونے والے حادثے کی اطلاع ملی جس میں متعدد جانیں ضائع ہوگئیں، ہم آپ سے اور حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں‘۔
دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھی امریکی صدر کو طیارہ حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیتی پیغام ارسال کیا گیا ہے جس میں مرنے والوں کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کی گئی۔
 

 

 

شیئر: