سعودی قیادت کی طرف سے ترکیہ میں آتشزدگی پر افسوس
’سعودی قیادت نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو واقعے میں ہلاک ہونے والوں پر تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ میں آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو واقعے میں ہلاک ہونے والوں پر تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
ترکیہ کے صدر کے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہمیں آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں پر افسوس ہوا ہے‘۔
’ہم ہلاک شدگان کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں اور ان سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’واقعے میں جو لوگ زخمی ہوئے ان کی جلد شفایابی امید رکھتے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے ترکیہ کے صدر کو کہا ہے کہ’ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ آپ کو اور ترکیہ کو سلامت رکھے‘۔