وزارت تجارت نے رمضان المبارک اور عید الفطر کے لیے تجارتی سامان پر ’سیل‘ لگانے کے لیے پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ روایتی اور ڈیجیٹل مارکیٹس کے لیے ’سیل‘ پرمٹ کے لیے درخواستیں 10 شعبان سے وصول کی جائیں گی۔ پرمٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستیں http://Sales.mc.gov.sa پر اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔
وزارت نے رمضان المبارک اور عید الفطر کے لیے رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فروخت کرنے کا آغاز 9 فروری 2025 سے کیے جانے کا اعلان کیا ہے جو 5 شوال مطابق 3 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔
يمكن للمنشآت التجارية والمتاجر الإلكترونية إصدار ترخيص تخفيضات رمضان وعيد الفطر المبارك إلكترونيًا دون فقدان أيام من رصيد التخفيضات السنوي..
| عبر: https://t.co/Ej6SpCG1sW
| فترة الموسم: من 9 فبراير حتى 3 ابريل 2025 pic.twitter.com/Y52HYWBRQV— وزارة التجارة | Ministry of Commerce (@MCgovSA) January 30, 2025
واضح رہے وزارت تجارت کے قانون کے مطابق رعایتی نرخوں کا اعلان کرنے سے قبل وزارت تجارت سے پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جس کے بغیر کوئی تجارتی ادارہ ’سیل‘ کے اعلانات نہیں لگا سکتا۔
پرمٹ کے بغیر رعایتی نرخوں کی اشتہاری مہم چلانا خلاف قانون شمار کیا جاتا ہے جس پر جرمانہ مقرر ہے۔ تجارتی ضوابط کے مطابق جو تاجر اپنی مصنوعات کو رعایتی نرخوں پر فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ رعایت سے قبل کے مصدقہ نرخ اور رعایتی نرخوں کے بارے میں وزارت تجارت کو تحریری طور پر مطلع کرتے ہیں۔
وزارت تجارت نے صارفین کی سہولت کےلیے ’سیل‘ لگائے جانے والے اشتہار پر بارکوڈ سسٹم لگانے کی ہدایت کی ہے جس کے ذریعے خریدار اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ سیل درست ہے یا نہیں۔