Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی پر رعایتی سیل فرضی یا اصلی، تصدیق کے لیے بار کوڈ سکین کریں

وزارت نے تجارتی مراکز میں جاری ’رعایتی سیل‘ کے حوالے سے انتباہ جاری  کیا ہے ( اخبار: 24)
سعودی وزارت تجارت نے صارفین سے کہا ہے کہ’ وہ ’ فرضی رعایتی سیل‘ کے جھانسے میں نہ آئیں اور احتیاط سے کام لیں‘۔
وزارت نے یہ انتباہ سعودی عرب کے یوم وطنی (نیشنل ڈے) کے موقع پر مختلف تجارتی مراکز میں جاری ’رعایتی سیل‘ کے حوالے سے جاری  کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ ’صارفین  موبائل کیمرے سے رعایتی پرمٹ کے بار کوڈ کو سکین  کرکے تجارتی پیشکش اور سیل کی حقیقت جان سکتے ہیں‘۔
وزارت کا کہنا ہے ’بار کوڈ سکین کرنے سے سیل سے متعلق تمام معلومات سامنے آجائیں گی‘۔ 
وزارت تجارت نے صارفین سے کہا کہ ’اگر کسی کے علم میں  فرضی رعایتی سکیم آئے تو وہ  ’بلاغ تجاری‘ ایپ یا مشترکہ نمبر 1900 پر رابطہ کرکے اس کی اطلاع کریں‘۔
وزارت نے اطمینان دلایا کہ’ تفتیشی انسپکٹرز مملکت بھر میں ’سیل‘ کے بہانے صارفین کو دھوکہ دینے والے تجارتی مراکز کے خلاف کارروائی کے لیے مسلسل کارروائیاں کررہے ہیں‘۔ 

شیئر: