سعودی وزارت تعلیم نے جمعے کو ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سرکاری اور نجی اداروں میں سکینڈری سکول کے طلبہ کےلیے قومی ڈریس کوڈ پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔
ایس پی اے کے مطابق یہ وزارت تعلمیم نے یہ پالیسی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے جاری کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سرکاری محکموں کے ملازمین ڈیوٹی کے دوران قومی لباس کے پابندNode ID: 854346
-
طلبہ قومی لباس کی پابندی کریں، سعودی یونیورسٹی کی ہدایتNode ID: 860581
وزارت تعلیم نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداوں میں سیکنڈری سکول کے طلبا کے لیے قومی لباس لازمی قراردیا ہے۔ غیرملکی تعلیمی ادارے اس سے مستثنی ہوں گے۔
وزارت تعلیم کی جانب سے تمام ریجنل ایجوکیشن ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ ثانوی لیول کے تمام سعودی طلبا کے لیے قومی لباس (ثوب، غترہ یا شماغ ) لازمی قرار دیا جائے۔ غیرملکی طلبا کے لیے صرف ثوب کی پابندی ہوگی۔
واضح رہے سعودی سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کے قومی لباس ’ثوب، غترہ (سرپر لیے والا سفید رومال) شماغ (لال رومال) کو لازمی قرار دیا ہے۔
سعودی سکولوں میں زیر تعلیم غیرملکی طلبا کا یونیفارم صرف ثوب ہو گا وہ غترہ یا شماغ استعمال نہیں کریں گے۔