سعودی دارالحکومت ریاض کی امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی نے تمام طلبہ کو سعودی لباس کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے جاری سرکلر میں طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی لباس (ثوب، غترہ یا شماغ) پہنیں۔
یہ بھی ہدایت کی کہ ’طلبہ سرکاری لباس کی پابندی یونیورسٹی آتے وقت ضرور کریں اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ یونیورٹسی میں مقررہ لباس کے سو دوسرا لباس زیب تن نہ کیا جائے‘۔
واضح رہے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس سے قبل سرکاری اداروں کے اہلکاروں کو قومی لباس کی پابندی کرنے کے احکامات کی منظوری دی تھی۔
پابندی کا اطلاق ایسے اداروں کے اہلکاروں پر نہیں ہوتا جن کے یونیفارمز ہیں جن میں طبی اداروں سے وابستہ اہلکار اورقانون نافذ کرنے والے تمام ادارے شامل ہیں۔