Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری شہری نے کینسر میں مبتلا اہلیہ اور بچوں کو چھوڑ دیا

شادی سے پہلے مجھے لڑکی کے مرض کے بارے میں نہیں بتایا گیا (فوٹو: العربیہ)
مصر میں خود غرض باپ نے بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا اہلیہ اور تین بچوں کے اخراجات اور علاج سے خود کو یہ کہہ کر بری الذمہ کرلیا کہ ’شادی سے قبل میرے ساتھ دھوکہ کیا گیا تھا۔‘
مجھے لڑکی کے مرض کے بارے میں نہیں بتایا گیا جس کی وجہ سے بچوں میں بھی لیوکیمیا کا مرض منتقل ہو گیا۔
العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی وکیل نھی الجندی نے بتایا ان کی موکلہ کو بچپن میں کینسر کا مرض لاحق ہوا تھا تاہم مکمل علاج کے بعد وہ صحت یاب ہو گئی۔
شادی کے سات برس بعد اچانک انکشاف ہوا کہ خاتون اور تینوں بچوں کو لیوکیما کا مرض لاحق ہے۔
 اس کا علم ہونے پر شوہر نے بیوی کو نہ صرف طلاق دی بلکہ بچوں کی بیماری اور ان کے علاج کے اخراجات سے بھی یہ کہتے ہوئے دستبردار ہو گیا کہ مجھے اندھیرے میں رکھتے ہوئے شادی کی گئی اور مرض کے بارے میں لاعلم رکھا گیا۔
خاتون وکیل کا مزید کہنا تھا ’عدالت نے ابتدائی سماعت میں میری موکلہ کے حق میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے بچوں کے نفقے کی مد میں 3 ہزار مصری پونڈ ماہانہ ادا کرنے کا حکم صادر کیا جو اگرچہ بہت کم ہے تاہم اس پر نے ابتدائی حکم کو منسوخ کرنے کی اپیل دائرکی ہے۔‘

 

شیئر: