سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے منگل کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور موجودہ تعاون کے شعبوں اور انہیں فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، سلامتی اور استحکام کے حصول کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔