محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کیے گئے سروے کے مطابق مملکت میں سعودی شہری 19.6 ملین جب کہ غیرملکیوں کی تعداد 15.7 ملین ہے۔
اخبار 24 نے محکمہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ برس کے نصف تک سعودی عرب کی مجموعی آبادی 35.3 ملین تک پہنچ گئی۔ سالانہ بنیاد پر 4.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کی آبادی 3 کروڑ 25لاکھ سے تجاوز کر گئی، محکمہ شماریاتNode ID: 227166
-
سعودی عرب میں کن ممالک کے شہری سب سے زیادہ ہیں؟Node ID: 769406
شماریاتی سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال 2023 کے مقابلے میں گزشتہ برس مملکت کی مجموعی آبادی میں 1.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ سال 2022 میں آبادی میں اضافہ کا تناسب 4.6 فیصد تھا۔
عمر کے اعتبار سے کیے جانے والے سروے میں کہا گیا ہے کہ نومولود سے 14 برس تک 33.5 فیصد سعودی جبکہ 8.6 فیصد غیرملکی تھے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 سے 64 برس تک کے سعودی شہریوں کا تناسب 62.7 فیصد جبکہ اسی عمر سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 89.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔