Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقف املاک کے ضوابط جاری، خلاف ورزی پر جرمانہ

اوقاف اتھارٹی نے وقف ضوابط کے حوالے سے چارٹ جاری کیا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
اوقاف جنرل اتھارٹی نے وقف املاک کے ضوابط کی خلاف ورزی پر سزاؤں کا اعلان کردیا۔
وقف کے نگران کی جانب سے کسی بھی نوعیت کی بدعنوانی ثابت ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق اوقاف اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وقف املاک کی نگرانی کے ضوابط مقرر ہیں۔ ’ناظر‘ یعنی جو شخص وقف کی نگرانی و دیکھ بھال کے لیے مقرر کیا گیا ہو اس پر لازم ہے کہ وہ قواعد کا پوری طرح خیال رکھے۔ اگر ناظر کسی بھی قسم کی بدعنوانی میں مبتلا ہو یا وقف کے نام پر چندہ جمع کیا گیا ہو اس صورت میں 2 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا علاوہ ازیں اگر یہ ثابت ہو جائے کہ وہ وقف املاک کے مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دیتا ہے تو اس صورت میں بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اوقاف اتھارٹی نے وقف ضوابط کے حوالے سے جاری چارٹ میں  مختلف نوعیت کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا ہے جن میں وقف املاک کا حساب اپ ڈیٹ رکھنا، وقف میں آنے والے اجناس کو بغیر کسی وجہ کے تقسیم کرنے میں تاخیر کرنا، وقف کی آمدنی کو مقررہ وقت پر تقسیم نہ کرنا وغیرہ شامل ہے ان صورتوں میں ’ناظر‘ کو خلاف ورزیوں کے بارے میں تحریری طور پر مطلع کرکے ان سے جواب طلب کیا جائے گا۔
 

 

شیئر: