Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر 27 فروری کو فلسطین پر ہنگامی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا

جمعے کو مصر کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب، اردن اور یو اے ای سمیت علاقائی شراکت داروں سے بات کی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
مصر 27 فروری کو فلسطین کے معاملے پر ہونے والی ’سنیجدہ پیش رفت‘ پر تبادلہ خیال کے لیے ہنگامی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اتوار کو مصر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ہنگامی عرب اجلاس‘ اس لیے منعقد کیا جا رہا ہے کیونکہ مصر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کر کے مصر اور اردون منتقل کرنے کے بعد پٹی پر کنٹرول کرنے کے منصوبے کے خلاف علاقائی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’یہ اجلاس حالیہ دنوں میں مصر کی فلسطین سمیت عرب ممالک کے ساتھ بات چیت کے بعد بلایا جا رہا ہے تاکہ فلسطین کے معاملے پر والی سنجیدہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔‘
مزید کہا گیا کہ اس میں بحرین بھی شامل ہے جس کے پاس اس وقت عرب لیگ کی صدارت ہے۔
جمعے کو مصر کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب، اردن اور یو اے ای سمیت علاقائی شراکت داروں سے بات کی تھی تاکہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی مخالفت کی جائے۔
گذشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں پناہ دے کر غزہ کو امریکہ کے کنٹرول میں لینے کے بعد اس کی تعمیر نو پر بات کی تھی۔
اس پر عالمی ردعمل سامنے آیا ہے اور عرب ممالک نے اس تجویز کی مخالفت کی ہے اور فلسطین کے لیے دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔

 

شیئر: