سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں ارجٹینا کے ہم منصب جیرارٹو ورسن نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون کے شعبوں کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈرسیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے یوکرین کے وزیر خارجہ اندرے سیبہا نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔
روس، یوکرین بحران کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ بین الاقوامی امور پر بات چیت کی گئی۔