Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

مشترکہ مفاد کے علاقائی امور پر بات چیت کے لیے ملاقات کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ریاص میں ترک ہم منصب ہاکان فیدان نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ مفاد کے علاقائی امور پر بات چیت کے لیے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

دوطرفہ تعلقات اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور ترکیہ میں سعودی سفیر فہد بن اسعد ابو النصر بھی موجود تھے۔

 

شیئر: