سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے مملکت کی طرف سے بنگلہ دیش کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ تحفہ بنگلہ دیش میں مملکت کے سفیر عیسی بن یوسف الدحیلان نے یہ تحفہ بنگلہ دیشی خارجہ اور ڈیزاسٹرز کی وزارتوں کے نمائندوں کی موجود گی میں حوالے کیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کی جانب سے ماریشس کو 25 ٹن کھجوروں کا تحفہNode ID: 870691
-
سعودی عرب کی طرف سے افغانستان کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہNode ID: 885050
کھجوروں کا یہ تحفہ سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مختلف شعبوں میں برادر اور دوست ملکوں کی مدد کے حوالے سے انسانی کوششوں کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب 2002 سے کھجوروں کے تحفے کا پروگرام چلا رہا ہے۔ اس کے تحت سالانہ چار ہزار ٹن کھجوریں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
کھجوروں کے تحفے کا پروگرام مملکت کے نخلستانوں کی کامیابی، برادر اور دوست ممالک کے ساتھ محبت کی علامت ہے۔
کھجوروں کی پیداوارمیں سعودی عرب دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔