Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے ماریشس کو 25 ٹن کھجوروں کا تحفہ

سعودی سفیر نے یہ تحفہ ماریشس کے نائب وزیر اعظم کے حوالے کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے ماریشس کو 25 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ماریشس میں سعودی سفیر فایز بن مشعل التمیاط نے یہ تحفہ  ماریشس کے نائب وزیر اعظم محمد انور حسنو کے حوالے کیا۔ 
اس موقع پر ماریشس کے وزیر امور خارجہ، وزیر ثقافت اور سماجی یکجہتی کے وزرا بھی موجود تھے۔
کھجوروں کا تحفہ سعودی حکومت کی طرف سے متعدد دوست اور برادر ملکوں کو فراہم کی جانے والی امدادی اور انسانی ہمدردی کے پروگرام کا ایک حصہ ہے۔

شیئر: