سعودی فضائیہ کی برطانیہ میں مشترکہ مشق ’کوبرا واریئر1-25‘ میں شرکت
ایئرچیف نے دستوں کو کنگ خالد ایئربیس سے رخصت کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی رائل ایئر فورس کے فائٹریونٹس برطانیہ میں ہونے والی مشترکہ فضائی مشق ’کوبرا واریئر1-25‘ میں شرکت کریں گے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق ایئرچیف لیفٹیننٹ جنرل شہزادہ ترکی بن بندر بن عبدالعزیز نے دستوں کو کنگ خالد ایئربیس سے رخصت کیا۔
انہیں وطنِ عزیز کی نمائندگی کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ وہ مشقوں سے بہتر طورپر استفادہ کریں۔
مشقوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ’برطانوی اور دیگر ممالک کی فورسز کے ساتھ ہونے والی مشقوں سے باہمی تعلقات اور فورسز کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
اس موقع پر ایئرچیف لیفٹیننٹ جنرل شہزادہ ترکی بن بندر کو یادگاری تحفہ بھی پیش کیا گیا۔