Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان المبارک میں سکولز کے اوقات کیا ہوں گے؟

صبح کی شفٹ کا آغاز 9 بجے ہوگا۔ (فوٹو اخبار 24)
مکہ مکرمہ ریجن کے ادارہ تعلیم نے رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات جاری کر دیے۔ صبح، شام اور تعلیم بالغاں کے لیے رمضان اوقات میں کمی بھی کی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے تمام ریجنز کے ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے ریجن میں رمضان المبارک کے دوران مناسب اوقات کا تعین کریں۔

تیسری شفٹ رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگی۔ (فوٹو وزارت تعلیم)

موصولہ ہدایات پرعمل کرتے ہوئے مکہ ریجن کے ادارہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صبح کی شفٹ کا آغاز 9 بجے ہوگا جبکہ دوپہر کی شفٹ ایک بجے اور تیسری شفٹ رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگی۔
واضح رہے سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے علاوہ سرکاری و نجی اداروں میں بھی اوقات کم کردیئے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کو رمضان میں عبادت کے لیے  زیادہ سے زیادہ وقت میسر آسکے۔
 

 

شیئر: