Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے دوران سکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز صبح نو بجے ہوگا

سکولوں میں دوسری شفٹ دوپہر کے ایک بجے شروع ہوگی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے تمام ریجنز میں ماہ رمضان کے دوران اسکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز صبح کے نوبجے کیاجائے گا۔
دوسری شفٹ دوپہرکے ایک بجے شروع ہوگی جبکہ تعلیم بالغاں کےلیے خصوصی کلاسیں رات کے ساڑھے نوبجے لگیں گی۔ 
سبق نیوز کے مطابق جدہ کے ادارہ تعلیم کے ٹوئٹرپررمضان کے اوقات کے حوالے سے کہا ہے کہ ’اسکول صبح نوبجے شروع کیاجائے گا‘۔ 
’ریاض ودیگرشہروں میں بھی اسکولوں کا آغاز صبح نوبجے کیا جارہا ہے‘۔ 
دیگر اداروں میں کام کا دورانیہ 5 گھنٹے رکھا گیا ہے جس کا آغاز صبح 10 سے سہہ پہر تین بجے تک ہے۔ 

شیئر: