Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے فرمانروا نانا بن گئے، بیٹی شہزادی ایمان کے ہاں ولادت

ملکہ رانیا نے اتوار کو سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کیا ہے (فوٹو: انسٹا گرام)
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نانا بن گئے، ان کی بیٹی شہزادی ایمان کے ہاں ولادت ہوئی ہے جس کا نام  ’امینہ‘ رکھا گیا۔
شہزادی ایمان کی والدہ ملکہ رانیا نے اتوار کو سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کیا ہے۔
ملکہ رانیا نے انسٹا گرام پر پوسٹ پر لکھا ’میری پیاری ایمان اب ایک ماں ہے، ہم امینہ سے ملنے پر بہت خوش اور شکر گزار ہیں جو ہمارے خاندان کی سب سے نئی نعمت ہے۔ جمیل اور ایمان کو مبارک ہو۔‘
ملکہ رانیا نے اس کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں شہزادی ایمان اور ان کے شوہر کے ساتھ اردن کے فرمانروا اور ان کی اہلیہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اردنی فرمانروا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ننھی شہزادی کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا میں’ اپنی پیاری ایمان اور عزیز جمیل کو ان کی نوزائیدہ بیٹی امینہ کی مبارکباد دیتا ہوں۔‘
یاد رہے گزشتہ برس اگست میں اردنی ولی عہد شہزادہ الحسین اور شہزادی رجوہ کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام اس کی آنٹی کے نام پر ایمان رکھا گیا تھا۔

اردنی فرمانروا نے ایکس اکاؤنٹ پر ننھی شہزادی کے ساتھ تصویر پوسٹ کی

علاوہ ازیں اردن کے رائل کورٹ نے اعلان کیا کہ’ اردن کے شاہی خاندان میں ایک نئے فرد کا اضافہ ہوا ہے۔ شاہ عبداللہ ثانی اور ملکہ رانیا کی بیٹی شہزادی ایمان کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ شہزادی ایمان اور ان کے شوہر جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس نے عقبہ کے پرنس ہاشم بن عبداللہ دوم ہسپتال میں ننھی شہزادی کا خیرمقدم کیا۔
یاد رہے کہ شہزادی ایمان کی شادی 3 مارچ 2023 کو  کاروباری شخصیت جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس سے ہوئی تھی۔

 

شیئر: