Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی ولی عہد چار ماہ کی شہزادی ایمان کو دفتر ساتھ لے گئے

 ویڈیو کلپ پر انہوں نے کیپشن لکھا ’ آج ایمان کے ساتھ‘۔ (فوٹو سکرین گریب)
اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین نے اپنے دفتر کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں ان کی چار ماہ کی بیٹی شہزادی ایمان بھی موجود ہیں۔
 انسٹاگرام پر وڈیو سٹوری پوسٹ کی جس میں انہیں اپنے مصروف کام کے دوران اپنی بیٹی شہزادی ایمان کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارتے دیکھا گیا، جس میں نوجوانوں کے ایک گروپ سے ملاقات شامل تھی۔
 ویڈیو کلپ پر انہوں نے کیپشن لکھا ’ آج ایمان کے ساتھ‘۔ ویڈیو کلپ میں اردنی ولی عہد کو اپنے دفتر میں اپنی بیٹی شہزادی ایمان کو گود میں لے کر پیار کرتے اور انہیں دفتر کے سٹاف سے متعارف کراتے دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سال اگست میں اردن کے ایوان شاہی نے اعلان کیا تھا کہ ولی عہد شہزادہ الحسین اور شہزادی رجوہ الحسین کے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے جس کا نام ایمان رکھا گیا ہے۔
قبل ازیں اردن کے ولی عہد نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شیئر: