سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کو کامیاب سرجری پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد نے الگ الگ پیغام میں اردن کے فرمانروا کی صحت اور خوشی کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس سے قبل اردن کے ایوان شاہی نے بتایا تھا کہ شاہ عبداللہ ثانی معمولی سرجری کے بعد منگل کو ہسپتال سے روانہ ہوگئے۔
63 سالہ اردنی فرمانروا کو کنگ حسین میڈیکل سٹی میں انسیشنل ہرنیا کی سرجری کےلیے داخل کیا گیا تھا۔
ایوان شاہی کے مطابق شاہ عبداللہ ثانی بدھ سے اپنے کام کے شیڈول کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔