اردن کے شاہ عبداللہ الثانی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کووزیراعظم مقرر کیے جانے پرمبارکباد کا ٹیلی گرام ارسال کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ الثانی نے مبارک باد کے خصوصی پیغام میں ایوان شاہی کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے بہترین اقدام قراردیا۔
شاہ اردن نے اپنے پیغام میں مزید کہا ’آپکی کامیابی وکامرانی کا آرزومند ہوں ساتھ ہی دعاگو ہوں کے خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دانشمندانہ قیادت و سربراہی میں مملکت اوراسکے عوام کی خدمت کی سعادت حاصل کرتے ہوئے سعودی عرب کو ترقی کی نئی منزلوں تک لے جائیں گے‘۔