’امام الحق کو 30 لاکھ خرچ کر دبئی بھیجا صرف 10 رنز بنانے کے لیے‘، سوشل میڈیا پر تبصرے
اتوار 23 فروری 2025 13:35
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
امام الحق 10 رنز بنا کر اکشر پٹیل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور انڈیا کا ہائی والٹیج میچ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اور اوپننگ کے لیے بابر اعظم اور امام الحق میدان میں آئے۔
میچ کے آغاز میں پہلا اوور انڈیا کے لیے مہنگا ثابت ہوا جب محمد شامی نے 5 وائڈ بالز کروائیں۔
پاکستانی اوپنرز نے اہتہائی محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور جیسے ہی بابر اعظم فارم میں نظر آئے وہ ہاردک پانڈیا کی بال کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کچھ ہی لمحے بعد غلط کال کے بعد امام الحق رن آؤٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔
پاکستانی کرکٹ شائقین اپنے اوپنرز کی کارکردگی سے خاصہ ناخوش دکھائی دیے اور سوشل میڈیا پر مختلف میمز اور تبصرے شیئر کیے۔
ایک فیس بک پیج پر بابر اعظم کے لیے میم میں لکھا گیا کہ ’ایستھیٹک ویڈیوز کے لیے اتنی شاٹس کافی ہوتی ہیں۔‘

امام الحق کے آؤٹ پر ایک صارف نے لکھا ’شکر ہے انڈیا کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔‘

طلحہٰ نے لکھا کہ ’یہ صرف وکٹ نہیں، مومنٹم چلا گیا ہے۔ پینک بٹن آن ہے، ہم شدید پریشر میں ہیں۔‘

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور میم میں امام اور بابر دونوں ایک دوسرے کو کہہ رہے ہیں کہ ’تم شاٹ مارو میں کھڑا ہوں۔‘

ایک اور پیج نے امام الحق پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پی سی بی نے امام الحق کو 30 لاکھ خرچ کر دبئی بھیجا صرف 10 رنز بنانے کے لیے۔‘

