سعودی شوری کونسل کے سپیکر شیخ عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل شیخ نے عرب پارلیمنٹ، عرب کونسلز اور پارلیمنٹ کے صدور کی ساتویں کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کی۔
ایس پی اے کے مطابق قاہرہ میں سنیچر کو عرب لیگ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی کانفرنس میں عرب پارلیمانی اتحاد کو مضبوط بنانے پر بات کی گئی۔
فلسطینی عوام کی سپورٹ اور ان کی جبری بے دخلی کی کسی بھی تجویز کو مسترد کیے جانے کا موقف کانفرنس کے ایجنڈے کا حصہ تھا۔

فلسطینی کاز کے لیے ایک متفقہ عرب پارلیمانی موقف اختیار کرنے کےلیے بات چیت کی گئی۔
متفقہ عرب پارلیمانی ایکشن پلان جاری کیا گیا جس میں عرب پارلیمنٹرینز کےلیے ٹھوس اقدامات کی نشاندہی کی گئی۔
عرب کونسلز اور پارلیمنٹ کے صدور نے اس منصوبے کے اہم پہلوؤں کو حتمی شکل دینے کے لیے بند کمرے کا مشاورتی اجلاس کیا جسے منظوری کےلیےعرب سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
مملکت کے وفد میں شوری کونسل کے سیکرٹری جنرل اور کونسل کے دیگر ارکان موجود تھے۔