Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کے ساتھ یوم تاسیس منانے پر خوشی ہے: کرسٹینا رونالڈو

ایکس اکاونٹ پر سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئرکی ہے۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
پرتگالی سٹار اور سعوی کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹینا رونالڈو نے سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔
کرسٹینا رونالڈو نے ایکس اکاونٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ یوم تاسیس منانے پر خوشی ہے۔‘
 جبکہ ریاض میں سعودی کپ گھڑ دوڑ کی تقریب میں شرکت کرنا اعزاز ہے۔
 تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی قومی لباس میں سعودی کپ کی تقریب میں شرکت کی۔
رونالڈ کی اس پوسٹ کو 26 ملین سے زیادہ افراد نے دیکھا ہے، ایکس اکاونٹ پر ان کے فالوورز 114.8 ملین سے زیادہ ہیں۔
یاد رہے پرتگالی فٹبال سٹار رونالڈو کو مملکت میں آئے ہوئے دو برس زیادہ ہو چکے ہیں، انہوں نے حال ہی میں مملکت میں اپنی 40 ویں سالگرہ بھی منائی ہے۔
 ایک انٹرویو میں  فٹبال لیجنڈ نے سعودی عرب میں اپنے قیام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ میں خوش ہوں، میرا خاندان خوش ہے، ہم نے اس خوبصورت ملک میں ایک نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔‘

 

شیئر: