Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو غیرمعمولی ایتھلیٹ، عوام کےلیے ایک رول ماڈل

رونالڈو ورلڈ کپ 2034 کے لیے کوششوں کا اہم حصہ ہوں گے۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیرسپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ ’پرتگالی سٹار اور النصر ٹیم کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو ورلڈ کپ 2034 کے لیے ہماری کوششوں کا اہم حصہ ہوں گے۔‘
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سپورٹس نے مزید کہا ’ رونالڈو کی  ہر جگہ بڑی مقبولیت ہے، ٹی شرٹس پر دنیا بھر ان کی ٹیم کو دیکھا جاسکتا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا ’ کرسٹیانورونالڈو ایک غیرمعمولی ایتھلیٹ ہیں جو عوام کےلیے ایک رول ماڈل ہیں وہ اپنی کامیابیوں کی وجہ سے منفرد ہیں۔‘
یاد رہے پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی حمایت کی تھی۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کی میزبانی میں 2034 میں ہونے والا ورلڈ کپ فٹبال کی تاریخ کا بہترین ٹورنامنٹ ہوگا۔‘
’یہاں کے سٹیڈیم  بہترین ہیں اور سب سے بڑھ کر یہاں کے فٹبال شائقین منفرد ہیں۔‘
رونالڈو نے کہا کہ ’یقینا میں سعودی عرب میں ہونے والے ورلڈ کپ میچ دیکھوں گا۔‘
یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملی ہے۔
 مملکت نے 2018 سے سپورٹس پرخصوصی توجہ دی ہے۔ اب تک 50 سے زائد انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے جن میں فٹبال، گالف، ڈیجیٹل سپورٹس، ٹینس، گھڑ سواری و دیگر سپورٹس ایونٹ شامل ہیں جن کی عالمی سطح پر میزبانی کی۔
سعودی عرب 2023 میں کلبز ورلڈ کپ جبکہ سال 2027 میں ایشین کپ کے فائنلز کی میزبانی کرے گا۔

 

شیئر: