بلوچستان کے ضلع لورالائی کے دو رہائشیوں نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے 80 کلومیٹر کا فاصلہ تین دن میں طے کیا ہے۔ ’اشر تحریک‘ سے وابستہ دو رضا کاروں لعل محمد شاخکیوال اور نصیب اللہ میختروال کا کہنا ہے کہ ’ہم نے یہ قدم اپنے علاقے میں جنگل اور جنگلی حیات کو تحفظ دینے کے لیے اٹھایا ہے۔‘ دیکھیے زین الدین احمد کی رپورٹ