Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے فرمانروا سے شامی صدر کی ملاقات، بارڈر سکیورٹی بڑھانے پر اتفاق

اردن کے فرمانروا نے شام کی تعمیر نو کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا (فوٹو: پیٹرا)
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی سے بدھ کو عمان میں شام کے نئے صدر احمد الشارع نے ملاقات کی ہے۔
اردن کی خبر رساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق ملاقات میں اردن کے فرمانروا نے شام کی تعمیر نو کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا جس میں اور شام کے اتحاد، سلامتی اور استحکام کی ضمانت کے ساتھ شامی معاشرے کے تمام عناصر شامل ہوں۔
شام کے صدر دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کے لیے اردن کا دورہ کر رہے ہیں۔

سعودی عرب اور ترکیہ کے بعد احمد الشارع کا تیسرا غیر ملکی دورہ ہے۔ (فوٹو: پیٹرا)

شام کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ یہ سعودی عرب اور ترکیہ کے بعد احمد الشارع کا تیسرا غیر ملکی دورہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اردن اور شام نے اسلحے اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کےلیے مشترکہ سرحد کو محفوظ بنانے کےلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اردن کے بادشاہ نے جنوبی دمشق اور اردن کی سرحد کے قریب جنوبی شام میں حالیہ اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی۔

 

شیئر: