Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل، پی سی بی کا شائقین کو مفت افطاری کروانے کا اعلان

دوسرا سیمی فائنل بدھ کو شیڈول ہے (فائل فوٹو: پی سی بی)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں شائقین کو مفت افطار کروانے کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پانچ مارچ بدھ کو لاہور میں شیڈول سیمی فائنل میچ کے دوران سٹیڈیم پہنچنے والے شائقین کرکٹ کو افطار دیا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق سٹیڈیم پہنچنے والے شائقین کرکٹ ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور مِنی پیزا پر مشتمل افطاری باکس حاصل کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ شائقین کو سٹیڈیم کے اندر فوڈ سٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیا خریدنے کی سہولت بھی میسر ہو گی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں بدھ کو شیڈول ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں سیمی فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق منگل دوپہر دو بجے شروع ہوگا جبکہ افطار شام چھ بجکر پانچ منٹ پر ہو گا۔

شیئر: