Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا سیمی فائنل: انڈیا نے آسٹریلیا کے چھ کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا

دونوں ٹیمیں آج دبئی میں پہلے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی انڈیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
آسٹریلیا نے 44 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 234  رنز بنائے ہیں۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ صرف چار رنز کے مجموعی سکور پر تیسرے اوور میں اس وقت گری جب اوپننگ بلے باز کوپر کورولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
وہ محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کو کیچ تھما کر آؤٹ ہوئے۔
کینگروز کو دوسرا نقصان 54 رنز کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی تیسری اور چوتھی وکٹ بالترتیب 110 اور 144 رنز کے مجموعی سکور پر گری، مارنس لیبوشگن 29 رنز اور جوش انگلس 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انڈیا کی جانب سے رویندرا جدیجا نے دو، محمد شامی اور ورون چکرورتھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم نے دو تبدیلیاں کی ہیں جس کے بعد میٹ شارٹ کی جگہ کُوپر کونولی جبکہ سپینسر جانسن کی جگہ تنویر سنگھا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پہلے سیمی فائنل کے لیے انڈین ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
آسٹریلیا اور اںڈیا کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 151 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔
151 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کو 84 مرتبہ جیت حاصل ہوئی جبکہ انڈیا نے 57 مرتبہ میدان مارا۔
سنہ 2023 میں انڈیا میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد دونوں ٹیمیں ایک مرتبہ پھر سے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ میچ میں آمنے سامنے ہیں۔

انڈیا کا سکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکر ورتھی انڈیا کے سکواڈ میں شامل ہیں۔

آسٹریلیا کا سکواڈ

اسٹیو اسمتھ کپتان، کوپر کونولی، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشگن، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈوارشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور تنویر سنگھا آسٹریلیا کے سکواڈ میں شامل ہیں۔

 

شیئر: