Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیمار فلسطینی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے اردن پہنچ گیا

تقریبا دو ہزار بچوں کو علاج کے لیے اردن لانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
فلسطینی بیمار بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے اردن پہنچ گیا۔
اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق شاہ عبداللہ ثانی نے گزشتہ ماہ غزہ کے تقریبا دو ہزار بچوں کو علاج کے لیے اردن لانے کا اعلان کیا تھا۔
ان بچوں میں کینسر کے مریض شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔
اردن کی آرمڈ فورسز، عالمی ادارہ صحت اور وزارت صحت کے تعاون  سے پہلے گروپ میں 29 بچوں اور ان کے خاندانوں کو زمینی اور فضائی راستے سے اردن لایا گیا ہے۔
اردن کے مختلف ہسپتالوں میں بیمار بچوں کا علاج کیا جائے گا۔
اردنی فورسز کے میڈیا ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل مصطفی الحیاری نے بتایا ’چار بچوں کو اردن کی رائل فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے لایا گیا جبکہ 25 بچوں کو ایمبولینس کے ذریعے کنگ حسین برج کے ذریعے اردن منتقل کیا گیا۔‘
یاد رہے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے انیٹشیٹو کے تحت بھی غزہ کے ایک ہزار زخمی بچوں اور ایک ہزار کینسر کے مریضوں کا امارات کے ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

 

شیئر: