Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید زخمی فلسطینی بچے اور کینسر کے مریض علاج کے لیے امارات پہنچ گئے

طبی آلات سے لیس دس ایمبولینسیں بھی رفح کے راستے غزہ پہنچی ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
زخمی فلسطینی بچوں اور کینسر کے مریضوں کو لے کر دسواں طیارہ امارات پہنچ گیا جبکہ امارات نے طبی آلات سے لیس دس ایمبولینسیں غزہ پہنچا دیں۔
 امارات کی سرکاری خبرساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق اماراتی طیارہ ابوظبی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر اترا جس میں 86 افراد اور مریضوں کے اہل خانہ سوار تھے۔

زخمی بچوں کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)

ابوظبی پہنچنے پر زخمی فلسطینی بچوں کے اہل خانہ نے کہا کہ اسعظیم انسانی اقدام پر وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دیا اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے بذریعہ طیارہ یہاں پہنچایا۔
علاوہ ازیں ’دی گیلنٹ نائٹ 3‘ پروگرام کے تحت امارات نے میڈیکل آلات اور دواؤں سے لیس دس ایمبولینسیں رفح کراسنگ کے راستے غزہ پہنچا ئی ہیں۔ ان ایمبولینسوں کے ذریعے غزہ کے صحت کے شعبے کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ غزہ میں زخمیوں کے علاج اور طبی خدمات کی فراہمی میں سہولت ہوگی۔
یاد رہے امارات کا فیلڈ ہسپتال بھی اس وقت غزہ میں طبی خدمات انجام دے رہا ہے۔غذائی امداد بھی فلسطینیوں کے بھیجی جا رہی ہے۔

امارات نے غزہ متاثرین کے صاف پانی کے پلانٹ بھی لگائے ہیں۔ (فوٹو وام)

آپریشن ’گیلنٹ نائٹ 3‘ کے تحت امارات کی طرف سے اب تک 10575 ٹن امدادی اشیا  فراہم کی ہیں یہ اشیا 435 ٹرکوں اور بحری جہاز اور 154 کارگو طیاروں کے ذریعے غزہ بھیجی گئی ہیں۔
امارات نے اب تک 1.2 ملین گیلن یومیہ پیداواری صلاحیت کے حامل 6 واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹس بھی غزہ کے رہائشوں کے لیے لگائے ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: