مسجد الحرام میں امام کے لیے چار اقسام کی جائے نماز کیوں استعمال ہوتی ہیں؟
فجر اور ظہر میں استعمال ہونے والی جائے نماز سبز رنگ کی ہے (فوٹو: سبق)
ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام میں امام کے لیے چار اقسام کے جائے نمازوں کو مخصوص کیا گیا ہے جو مختلف نمازوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق مسجد الحرام کے اماموں کے لیے مخصوص جائے نمازوں کی لمبائی 180 سینٹی میٹر جبکہ چوڑائی 120 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔
جمعہ، عیدین، بارش اور کسوف وخسوف کی نمازوں کی امامت کے لیے جو جائے نماز مخصوص کی گئی ہے اس کا رنگ گولڈن ہوتا ہے۔
سنت نمازوں کے لیے سبز رنگ کی جائے نماز جس پر ہلکے نقش کنندہ ہیں۔
یومیہ فرض نمازوں کے لیے فجر اور ظہر کے اوقات میں استعمال ہونے والی جائے نماز مکمل سبز رنگ کی ہے۔
جبکہ عصر ، مغرب اور عشا کی نمازوں میں استعمال ہونے والی جائے نماز بیج کلر کی ہوتی ہے۔
