سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے زائرین سے کہا ہے کہ حرمین شریفین میں سونے اور راہداریوں میں بیٹھنے سے اجتناب برتیں۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارتِ حج وعمرہ نے ایکس اکاونٹ پر کہا کہ ’حرمین شریفین کے تقدس کا خیال رکھیں۔ راہداریوں میں بیٹھنے سے لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے غیرضروری ازدحام ہو جاتا ہے۔‘
مزید پڑھیں
وزارت کا کہنا تھا ’مسجد الحرام میں آنے سے قبل اپنا سامان کمرے یا ہوٹل میں رکھیں محض ضروری شناختی دستاویز وغیرہ ہی اپنے پاس رکھیں اضافی سامان حرمین میں نہ لائیں۔‘
واضح رہے رمضان میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین آتے ہیں جس کی وجہ سے حرمین میں کافی ازدحام ہوجاتا ہے۔
حرمین میں انتظامیہ کی جانب سے رضاکاروں کو بھی تعینات کیا جاتا ہے جو اس امر کا خیال رکھتے ہیں کہ زائرین راہداریوں میں نہ بیٹھیں۔