میئرجدہ صالح الترکی نے سمندری ٹیکسی کا افتتاح کردیا۔ ابتدائی طورپر تین مقامات کے لیے سمندری ٹیکسی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
کورنیش میٹرو، سمندری ٹیکسی اور ابحر پل کے منصوبے
Node ID: 127301 -
جدہ میں سمندری ٹیکسی چلے گی
Node ID: 430081
سبق نیوز کے مطابق جدہ کی سمندری ٹیکسی کے افتتاح کے موقع پر نائب وزیرنقل و لاجسٹک سروسز ڈاکٹر رمیح الرمیح بھی موجود تھے۔
سمندری ٹیکسی کے تجرباتی افتتاح کے بعد یہ تین مرکزی روٹس کے لیے استعمال کی جاسکے گی جن میں جدہ یاٹ کلب ، جدہ تاریخیہ اور شرم ابحر بیج شامل ہیں تاہم بعدازاں اس کے روٹس میں مزید اضافہ کیا جاسکے گا۔
جدہ ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او یوسف الصائغ نے سمندری ٹیکسی کے افتتاح کے بعد اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں دو بوٹس فراہم کی گئی ہیں۔

جن میں سے ایک کشتی میں 94 جبکہ دوسری میں 55 افراد کی کے بیٹھنے کی گنجائش ہے علاوہ ازیں مخصوص افراد کی سہولت کے لیے داخلی اور خارجہ راستے جدا رکھے گئے ہیں۔
واضح رہے سمندری ٹیکسی رمضان المبارک کے دوران سہہ پہر 3:30 سے رات ڈیرھ بجے تک چلائی جائے گی ۔ فی فرد کرایہ 25 سے 50 ریال مقرر کیا گیا ہے جبکہ بچوں کے لیے ٹکٹ مفت ہے۔