Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں سمندری ٹیکسی چلے گی

جدہ میٹرو کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اسامہ ابراہیم عبدہ نے بتایا ہے کہ جدہ میں سمندری ٹیکسی 2برس بعد چلنے لگے گی۔
ایک اسپیشلسٹ پرائیویٹ کمپنی کو ٹیکسی اسکیم کا جائزہ تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق جدہ میں سمندری ٹیکسی شرم ابحر کو جدہ کے شمالی اور وسطی علاقے کے درمیان چلا کرے گی۔یہ پورا علاقہ ایک دوسرے سے مربو ط ہو جائے گا۔اس کے 20اسٹیشن ہوں گے ۔ اس سے یومیہ 29ہزار افراد سفر کر سکیں گے ۔
اسامہ عبدہ نے الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمندری ٹیکسی کا منصوبہ 2برس میںتیار ہو جائےگا ۔یہ منصوبہ 3مرحلوں میں نافذ ہو گا ۔ پہلے مرحلے میں اسکے مفید ہونے کا جائزہ تیار ہو گا۔دوسرے مرحلے میں ٹینڈر طلب کرکے ٹھیکہ دیا جائےگا۔تیسرے مرحلے میں منصوبہ نافذ ہو گا ۔
اسامہ عبدہ نے بتایا کہ جدہ میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ ترتیب دیا گیا ۔ اس کی مجموعی لاگت 36ملین ریال ہو گی۔اسکے تحت کورنیش ٹرام ، سمندری ٹیکسی اور ابحر پل تعمیر ہوں گے۔ان تینوں منصوبوں کا آپس میںکوئی تعلق نہیں۔کورنیش ٹرام 15کلومیٹر طویل ہو گی۔یہ شمالی جدہ کورنیش سے گزرے گی۔اس سے ایک گھنٹے میں 2300افراد سفر کر سکیں گے ۔ سمندری ٹیکسی سے یومیہ 29ہزار افراد سفر کریں گے ۔
ابحر معلق پل ، جنوبی ابحر کو شمالی ابحر سے مربوط کرےگا۔یہ 350میٹر لمبا اور74میٹر چوڑا ہو گا۔ دونوں طرف اس کی 8لائنیں ہوں گی ۔ ا س سے ایک گھنٹے میں 6ہزار گاڑیاں گزر سکیں گی۔یہ دنیا بھر میں کنکریٹ کے معلق چوڑے پلوں میں سے ایک ہو گا ۔

شیئر: