Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین مسجد الحرام میں آب زمزم کے استعمال میں احتیاط برتیں ، ادارہ حرمین

بعض لوگ آب زم زم کے کولرزسے وضو کرتے ہیں جو غلط ہے(فوٹو، ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین شریفین نے زائرین حرم سے اپیل کی ہے کہ آب زم زم کے استعمال میں احتیاط برتیں ۔ پانی پینے کے بعد استعمال شدہ گلاسوں کو مخصوص مقام پرڈالیں اورکولر کے ڈھکن کو نہ کھولا جائے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ امور حرمین کی جانب سے زائرین کو ہدایات کی گئی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں آب زم زم کی مستقل فراہمی کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
زم زم کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 20 ہزار کولرز مسجد الحرام کے مختلف مقامات پر رکھے گئے ہیں جن میں گلاس بھی موجود ہیں علاوہ ازاں استعمال شدہ گلاسوں کو رکھنے کی جگہ بھی مخصوص ہے ۔

مسجد الحرام میں مختلف مقامات پر وضو کی سہولت موجود ہے(فوٹو، ایکس )

ادارہ حرمین کا مزید کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں وضو کے لیے جگہیں مخصوص ہیں جہاں باسانی وضو کی جاسکتی ہے اس لیے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ آب زم زم کی سہولت پینے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔
واضح رہے بعض لوگ آب زم زم کولروں سے وضو کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ جگہ گیلی ہو جاتی ہے اور دوسروں کے لیے مشکلات کا باعث بنتی ہے۔

 

 

شیئر: