Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پب میں فائرنگ، 12 افراد زخمی

طبی حکام کے مطابق بعض افراد کو مہلک زخم آئے ہیں۔ فوٹو: ماریو نوافل/ایکس
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایک پب میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد مشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ٹورنٹو پولیس نے بتایا کہ چار زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دیگر کے زخموں کے بارے میں ابھی تفصیل معلوم نہیں۔
پولیس نے مشتبہ شخص کے بارے میں بھی کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔
ٹورنٹو کی میئر اولیویا چاؤ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’مجھے سکاربوروغ میں ایک پب پر فائرنگ کی خبر ملی ہے جو انتہائی پریشان کُن ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ پولیس کے سربراہ نے ’مجھے بتایا ہے کہ تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘
ٹورنٹو کے پیرامیڈکس نے مقامی میڈیا چینل سی پی 24 کو بتایا کہ زخمیوں میں سے بعض کو معمولی جبکہ کچھ کو مہلک زخم آئے ہیں۔

شیئر: