اتوار کو نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر انڈیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے ساتھ ہی انڈین ٹیم نے ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
انڈیا آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنلز میں مسلسل 15 مرتبہ ٹاس ہارنے والی ٹیم بن گئی ہے جبکہ کپتان روہت شرما مسلسل 12 مرتبہ ٹاس ہارنے والے کپتان بن گئے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل اور فائنل سمیت تمام میچز میں انڈیا نے ٹاس ہارا۔
حیران کن طور پر انڈین ٹیم کی ٹاس ہارنے کی شروعات 2023 میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل سے ہوئی جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل سمیت انڈین ٹیم نے اب تک 15 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں وہ کسی ایک میچ میں بھی ٹاس نہیں جیت سکی۔
انڈیا کے خلاف فائنل کے موقع پر نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک ایسی تبدیلی کی گئی ہے۔
ون ڈے انٹرنیشنلز میں روہت شرما نے سلسلہ وار 12 ٹاس ہارے (فوٹو: اے ایف پی)
سٹار بولر میٹ ہینری کندھے پر چوٹ کے باعث میچ سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ ناتھن سمتھ کو پر پلیئنگ الیون شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2000 میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ جاری ایونٹ کے 12 ویں گروپ میچ میں انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرایا تھا۔
دونوں ٹیمیں اب تک 119 مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں آمنے سامنے آ چکی ہیں۔
انڈیا نے 119 میں سے 61 میچز اپنے نام کیے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کو 50 میچوں میں فتح ہوئی ہے۔