Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاونٹی کرکٹ میں کاردگی بہتر بناوں گا، محمد عامر

  لندن ...پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ انگلش کاونٹی ایسیکس کےلئے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ کاونٹی کرکٹ کھیل رہا ہوں، اچھے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔محمد عامر نے کہا کہ امید ہے کہ میرا یہ سیزن اچھا گزرے گا غیر ملکی کھلاڑیوں کے خلاف اچھی بولنگ کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے میرا فرض ہے کہ اچھا کھیل پیش کروں۔ اسکے ساتھ لوگوں کو اپنی اچھی کارکردگی سے خوشی فراہم کروں۔ 

 

شیئر: