پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی ہے۔
پاکستانی ٹیم نئے کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے لیے لاہور سے روانہ ہوئی۔
مزید پڑھیں
-
چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کو شکست، نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میںNode ID: 886780
نیوزی لینڈ جانے والی پاکستانی ٹیم کے سکواڈ میں سلمان علی آغا کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان جیسے سینیئر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی ٹی20 سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان، عبدالصمد، حسن نواز، عرفان خان نیازی، محمد حارث، عثمان خان، عمیر یوسف، جہانداد خان، خوشدل خان، عباس آفریدی، محمد علی، ابرار احمد اور صفیان مقیم شامل ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا دوسرا میچ 18 مارچ کو ڈنیڈن، تیسرا میچ 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا میچ 23 مارچ کو ماؤنٹ ماؤنگانوئی اور پانچواں میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔
یہ سلمان علی آغا کی بطور کپتان پہلی ٹی20 سیریز ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر سلمان علی آغا کو کپتان بنایا تھا۔
دوسری جانب اس سیریز کے لیے نیوزی لینڈ نے بھی اپنے ٹی20 سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کے لیے ٹی20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، فِن ایلن، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، زیکری فولکس (صرف چوتھے اور پانچویں ٹی20 کے لیے)، مچل ہے، میٹ ہینری (صرف چوتھے اور پانچویں ٹی20 کے لیے)، کائل جیمیسن (پہلے تین ٹی20 میچوں کے لیے)، ڈیرل مِچل، جمی نیشم، وِل او رُورک (پہلے تین میچوں کے لیے)، ٹِم روبنسن، بین سیئرز، ٹِم سائفرٹ اور اِش سوڈھی شامل ہیں۔