Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی ٹماٹر کی پیداوار میں 76 فیصد سے زیادہ خود کفالت

گرین ہاؤسز میں پیداوار 299581 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی ۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب نے ٹماٹر کی پیداوار میں 76 فیصد سے زیادہ خودکفالت حاصل  کرلی۔
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے بتایا کہ 2023 کے دوران مملکت میں ٹماٹر کی پیداوار 691875 ہزار ٹن سے زیادہ تھی جو 76 فیصد ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے بتایا اوپن فارمز میں ٹماٹر کی پیداوار 392294 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی  جبکہ گرین ہاؤسز میں پیداوار 299581 ہزار ٹن سے زیادہ ہے جو رمضان میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کررہی ہے۔
وزارت نے کاشتکاروں پر زور دیا وہ جدید زرعی طریقوں کو اپنائیں جو پیداوار کے معیار کو بہتر بنانے اور کارکردگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
 وزارت نے خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا رمضان کے دوران اشیا کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔
واضح رہے وزارت زرعی شعبے کی ترقی اور غذائی تحفظ کو بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

شیئر: