Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن سے ’سعودی کافی‘ کی پہلی شمپنٹ یورپ کو برآمد

جازان ریجن میں کافی کے 7 لاکھ سے زیادہ درخت ہیں (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے جازان ریجن کے الدیر گورنریٹ کے فارموں سے کافی کی پہلی شپمنٹ مشرقی یورپ کے شہر بیلجیئم کو برآمد کی گئی ہے۔
یہ سعودی کافی کو عالمی مارکیٹ میں نمایاں مقام دینے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق یہ کامیابی سعودی انٹرنیشنل کافی ایگزیبیشن 2025  اور زرعی برآمدات کو بڑھانے کے لیے مملکت کی وسیع تر حکمت عملی سے سے ہم آہنگ ہے۔
سعودی ادارے’تعاونیہ البن‘ کے چیئرمین  سلمان المالکی نے اسے کافی کی کاشت میں سپورٹ اور اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق اس کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کی حکومتی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے جازان میں کافی کے کاشت کاروں کی مسلسل سپورٹ کی تعریف کی اور کہا اس سپورٹ نے اس بے مثال کامیابی کو ممکن بنایا ہے۔
سلمان المالکی نے کہا کہ یہ شپمنٹ عالمی سطح پر سعودی کافی کی مارکیٹنگ کے حوالے سے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔
ان کا کہنا تھا جازان کے پہاڑوں میں پیدا ہونے والی کافی کے غیرمعمولی معیار اور منفرد ذائقے نے بین الاقوامی دلچسپی میں اضافہ کیا ہے۔
یاد رہے جازان ریجن سعودی عرب میں کافی کے فارمز کے حوالے سے معروف ہے یہاں 7 لاکھ سے زیادہ درخت ہیں، کافی کی بہترین اقسام کی پیداوار ہوتی ہے
’تعاونیہ البن‘ جازان  میں زرعی شعبے کے لیے بڑھتی ہوئی حکومتی سپورٹ اور عالمی مارکیٹ میں سعودی کافی کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کا مقصد تیل کے ماسوا ذرائع آمدنی  اور سعودی برآمدات کو بڑھانا ہے۔
 

 

شیئر: