Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے پہلے عشرے میں سعودی سکاوٹس کی 11 ہزار 800 گھنٹے رضاکارانہ خدمات

رضا کارانہ خدمات کا سلسلہ رمضان کے اخری دن تک جاری رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ ریجن کے 295 سعودی سکاوٹس نے رمضان کے پہلے عشرے کے دوران مسجد الحرام میں  11 ہزار 800 گھنٹے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔
سبق نیوز کے مطابق سکاوٹس کے مختلف گروپس نے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کی مختلف انداز میں رہنمائی کی۔
علاوہ ازیں راستوں کو خالی رکھنے کے حوالے سے بھی ان کی کارکردگی مثالی رہی ہے۔
سکاوٹ گروپ کے لیڈر زیاد قدیر کا کہنا تھا سکاوٹس کی جانب سے رضا کارانہ خدمات کا سلسلہ رمضان کے اخری دن تک جاری رہے گا۔
اس دوران یومیہ بنیاد پر سکاوٹس گروپس سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مل کر زائرین کی رہنمائی کرتے ہیں۔  

 

شیئر: